سیالکوٹ،23دسمبر(اے پی پی):پولیس نے مقامی صحافی کو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی کرنے والے کرائے کے قاتل کوگرفتار کر لیا ہے ۔
اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن سلمان لیاقت نے بتایا کہ چند روز قبل منا نامی کرائے کے قاتل نے مقامی صحافی نصیر گھمن کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھاجسے پولیس کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے ، شناخت پریڈ کے بعد ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گااورتفیش کا دائر ہ کار وسیع کرتے ہوئے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی ، اس اہم کیس کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے ،اس کیس میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ،صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔











