کوئٹہ،27 دسمبر(اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ نے بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ رولز 2022 ، جوڈیشل اکیڈمی کیلئے اضافی گرانٹ ان ایڈ کے اجراء ، نوشکی میں دو نئی تحصیلوں اور ایک سب تحصیل کے قیام ، زیارت کے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کیلئے کمپنسیشن کی منظوری دی گئی۔











