اوکاڑہ،06جنوری(اے پی پی ):تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد بوٹا ولد برکت علی قوم ھوکھر سکنہ جھگیاں عظیم جس نے اپنے مخالفین کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرانے کیلئے خود کو فائر مار کر اور ڈکیتی کا رنگ دیا اور سوشل میڈیا پر اس ڈرامے اور ڈھونگ کو وائرل کرایا کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم سے غیرقانونی اسلحہ پسٹل 30 بور بھی بر آمد کیا گیا ۔جس نے جھوٹے ڈرامے کا اعتراف کر لیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔











