ملتان: ایم ڈی واسا نے کراؤن فیلئیر کی مرمت کا کام شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

7

ملتان، 22 جنوری (اےپی پی): منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے حضوری باغ روڈ پر کراؤن فیلئیر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے اتوار کے روز حضوری باغ روڈ سے ہمایوں روڈ کی جانب لنک گلی کے آغاز میں گڑھے کا واقعہ رونما ہونے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج اور واٹر سپلائی افسران کو موقع پر پہنچے اور حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا اور واقعہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔  ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج نارتھ ڈویژن رائے محمد ساجد کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق حضوری باغ روڈ سے ہمایوں روڈ لنک روڈ پر فضل سنٹر کے سامنے (24) انچ قطر کی بوسیدہ سیوریج لائن  پر شگاف پڑا ہے اور موقع پر حفاظتی اقدامات کر دئیے گئے ہیں جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ سیوریج نارتھ ڈویژن کو فوری طور پر مرمت کاکام  شروع کرنے کا حکم دیا جبکہ ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو نکاسی آب کے لئے پمپ لگانے کی ہدایت کی۔