پاکپتن؛ نئے سال کی آمد پر دربار حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر پر دعائیہ تقریب و محفل نعت کا انعقاد

47

پاکپتن،یکم جنوری(اے پی پی): درگاہ اقدس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر نئے سال کی آمد کے موقع پر احاطہ دربار میں صاحبزادہ دیوان عثمان فرید چشتی فاروقی کی زیر قیادت محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی نامور نعت خوانوں نے عقیدت کے پھول پیش کیئے ،بابا فرید الدین کا کلام پیش کیا گیا۔

 دیوان عثمان فرید چشتی فاروقی نے آخر میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا فرمائی،نئے سال کی اس تقریب میں شہریوں اور ملک بھر سے آئے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔