چیف سیکریٹری بلوچستان عبدلعزیز عقیلی کا کوئٹہ ہیلپر آئی ہسپتال کا دورہ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا

5

کوئٹہ، 31 جنوری(اے پی پی ): چیف سیکریٹری بلوچستان عبدلعزیز عقیلی نے کوئٹہ ہیلپر آئی ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر  ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، اوپی دی اور اوٹی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے مل کر ان سے انکے مسائل معلوم کئے۔

 چیف سیکرٹری بلوچستان کی آمد کے موقع پر ہسپتال  انتظامیہ نے ہسپتال کے مسائل اور مالی مشکلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہاکہ جہاں جہاں چیزوں کی کمی ہوئی تو پورا کیا جائے گا  جبکہ ہسپتال میں لیزر مشین جلد مہیا کی جائیگی اور ادویات کی کمی کو بھی پورا کیا جائیگا ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ پورے بلوچستان کے کمشنرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جلد بی ایچ یوز اور ہسپتالوں میں جو کمی ہے پورا کیا جائے گا۔