پاکستان میں اوسطً کم عمر ہونے کی بڑی وجہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا ہے؛ایماین اے قیصر احمد شیخ

3

چنیوٹ،10 مارچ (اے پی پی ): وزیر اعظم کے معاون خصوصی چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ ایم این اے قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کوریا،جاپان اور چین میں لوگوں کی اوسط عمر 82-83سال جبکہ پاکستان میں 66-67 سال ہے جسکی بڑی وجہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینا ہے۔

وہ جمعہ کے روز 8 کلو میٹر طویل ٹول پلازہ دریائے چناب سے ختم نبوت چوک تک میراتھن ریس کے موقع پر سرکاری میڈیا سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا کہ ان ملکوں کے لوگوں کا کھانا بہتر ہے،انکی صحت بہتر ہے،وہ واک کرتے ہیں،سوئمنگ کرتے ہیں،ایکسرسائز کر تے،گھوڑا سواری کرتے ہیں ہیں اور سایکلنگ بھی فروغ پا رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ صحت کا بہتر ہو نا کسی بھی قوم کے لیے اچھا ہے تجربہ کار لوگ ہیں۔

ایم این اے قیصر احمد شیخ کے کہا کہ چنیوٹ میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اموات بڑھی گئی ہے،چنیوٹ کی یہ مرا تھن ریس 15 سال سے جاری ہے،جس میں عوام کی بہت بڑی تعداد شرکت کرتی ہےاور عوام کا جذبہ دیدنی ہوتا ہے۔