اوکاڑہ؛پنجاب حکومت کی ہدایت پر پنجاب ریہتل دیہاڑ کے زیر اہتمام کلچر ڈے کا انعقاد

32

اوکاڑہ،14مارچ(اے پی پی ):پنجاب حکومت کی ہدایت پر پنجاب ریہتل دیہاڑ کے زیراہتمام کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریب میں مسلمان، عیسائی کیمونٹی کے سرکردہ افراد کے ساتھ ساتھ صحافیوں ،وکلا سیاسی کارکنان دانشوروں اور عمائدین علاقہ نےبھرپور شرکت کی۔

 تقافتی تقریب میںمقررین نے پنجاب کے کلچر تاریخی اعتبار سے پنجابی خطہ کی تہذیبی ترقی اور ارتقاء سے متعلق اظہار خیال کیا۔تقریب میں پنجابی بولیاں، ڈھولک بانسری سمیت تہزیبی وثقافتی رنگ پیش کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،ڈاکٹر آصف بھٹی، پروفیسر سید عبدالرحمنٰ شاہ، آصف خان ایڈووکیٹ، چوہدری یٰسین،ڈاکٹر پرویزگل، صوفی عبدالستار خاور،طارق مجید مغل و دیگر نے خطاب کیا۔