نوشہرہ ورکاں: نوشہرہ ورکاں،14 مارچ (اے پی پی): پنجاب میں 30 اپریل کو ھونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ھے۔ پی پی 55 گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں میں تمام پارٹیز کے امید واران نے اپنے پارٹی ورکروں کے ھمراہ جلوس کی شکل میں میونسپل کمیٹی آفس میں قائم ریٹرننگ آفس میں کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغزات نامزدگی جمع کرانے میں 2روز سولہ مارچ تک تاریخ میں توسیع کیے جانے کے باوجود امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرانے میں تاخیر سے کام نہیں لیا۔
کاغزات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں مسلم لیگ ن۔پی ٹی آئی ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ ۔تحریک لبیک۔ جماعت اسلامی ۔ اور آزاد امیدواران بھی شامل تھے۔ کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے لیے آنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواران بھر پور انداز میں پارٹی پرچم لیکر نعرہ بازی کرتے ریٹرننگ آفس پہنچے اور ریٹرننگ آفیسر رانا عنصر جمیل اور دیگر عملہ نے امیدواروں کو ویلکم کیا۔ میونسپل کمیٹی ھال میں پولیس سکیورٹی کا پروف انتظام ایس ایچ او رائے منیر احمد کی کمانڈ میں دکھائی دیا۔











