بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ؛ حب اور لسبیلہ میں لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر الیکشن جاری

5

حب،05 مارچ(اے پی پی):بلوچستان کے اضلاع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے لوکل کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع حب اور ضلع لسبیلہ میں مجموعی طور پر 24 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور کُل 24 کونسلز کی مخصوص نشستوں  پر بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر طارق عزیز بگٹی کے مطابق حب اور لسبیلہ میں اقلیت کی 22 مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے، بلوچستان کے دو اضلاع  حب اور لسبیلہ کی کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر آج صبح پولنگ کا عمل شروع ہوا جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔

اقلیت اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر تمام جنرل کونسلرز نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کئے۔