بلوچستان کی خواتین قابلیت کے لحاظ سے کسی سے بھی کم نہیں ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں ماہ جبین شیران

20

کوئٹہ۔4مارچ  (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں ماہ جبین شیران نےکہا  ہےکہ سبی میلہ ہماری قبائلی روایات کا عکس ہے انہیں یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ سبی میلے میں ہر سال ایک دن صرف خواتین کے لیے مختص ہوتا ہے ۔ میرچاکرڈومکی اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   بلوچستان کی خواتین قابلیت کے لحاظ سے کسی سے بھی کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام خواتین کو ان کی قابلیت کے مطابق بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ سبی میلے کے دوران خواتین کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل ہے اور اس طرح خواتین کو ہر شعبہ ہائے  زندگی میں اہمیت دی جانی چاہیے  ۔انہوں نے کہا  سبی میلہ ایک تاریخی میلہ ہے اور سبی میلے کے طرز کے تقاریب صوبے کے تمام ضلعوں میں خاص طور پر خواتین کے لئے منعقد کروائے جانے چاہئیں تاکہ خواتین ملک کی ترقی میں اپنا حصہ احسن طریقے سے ڈال سکیں۔اس موقع پر بیگم کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی اور مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔