دہشت گرد ہمارے حوصلوں اور عزم کو شکست نہیں دے سکتے، وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

6

کوئٹہ06 مارچ(اے پی پی ):وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے  کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  نے بولان بم دھماکے کے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور  زخمیوں سے انکی خیریت دریافت کی۔  وزیر اعلی بلوچستان نے زخمی اہلکاروں کے عزم و حوصلہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے  اور دہشت گرد ہمارے حوصلوں اور عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ وزیراعلئ بلوچستان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلئ نے زخمیوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بھی وزیراعلئ کے ہمراہ تھے۔