کوئٹہ 06 مارچ (اے پی پی ): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوٹئہ سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بولان بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آخری ظالم دشمن تک ہم لڑے گے اور ہر صورت دشمن کا خاتمہ کر کے دم لیں گے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔











