صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ثریا ملتانیکر اور راحت ملتانی کیساتھ ملتان آرٹس کونسل میں مکالمہ منعقد

8

ملتان، 17مارچ(اے پی پی ):جنوبی پنجاب ادبی و ثقافتی میلہ کے زیر اہتمام صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ثریا ملتانیکر اور راحت ملتانی کے ساتھ ملتان آرٹس کونسل میں مکالمہ منعقد ہوا۔معروف براڈکاسٹر اور ریڈیو پاکستان کے ریٹائر کنٹرولر آصف خان کھیتران نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئے۔

ثریا ملتانیکر نے فن موسیقی اور جنوبی پنجاب، کلاسیکل موسیقی اور ٹھمری پر پُر مغز گفتگو کی اور فن موسیقی میں اپنا طویل سفر بھی بیان کیا۔ ثریا ملتانیکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب نے دنیا کے نامور کلوگار پیدا کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے بڑی بڑی تقریبات میں اپنے خطے کا نام روشن کیا ہے۔

اس موقع پر ثریا ملتانیکر اور راحت ملتانی نے کافیاں گا کر سماں باندھ دیا،ناظرین نے مکالمہ میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا۔