ضلعی انتظامیہ کا سرکاری سکولوں کے  بچوں کو ویب ڈیزائننگ اور ایپس منیجمنٹ سکھانے کا منفرد منصوبہ

10

ملتان،07 مارچ(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا طلباء کو کمپیوٹر کی پروگرامنگ سکھانے کا منفرد منصوبہ،سرکاری سکولز کے  بچوں کو ویب ڈیزائننگ اور ایپس منیجمنٹ سکھائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نےتمام طلباء کو جدید خطوط پر کمپیوٹر کی تربیت دینے کا حکم صادر فرمایا اور ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں محکمہ تعلیم کے آئی ٹی اساتذہ کا اجلاس منعقد ہوا اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے کمپیوٹر تربیتی پروگرام پر تفصیلی بریفننگ دی۔

 عمر جہانگیر نے کہا کہ ابتدائی کلاسز سے بچوں کو کمپوٹر کی  تربیت دیکر ان کی صلاحتیں نکھارنا ترجیح ہے اور کہا آئی ٹی لیب میں ہر بچے کو کمپیوٹر کی تربیت کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے اور کہا کہ نسل نو کمپیوٹر پروگرامنگ کے ذریعے فری لانسنگ اور ای ارننگ کرسکتی ہے، روایتی نصاب کے ساتھ جدید تقاضوں کے مطابق ایک ایجوکیشن ناگزیر ہوچکی ہے اور کہا اگلے ہفتے سے سرکاری سکولز میں منفرد کمپیوٹر ٹریننگ کا آغاز کردیا جائے گا۔