پشاور: خیبر پختونخوا میں ای-پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کر دیا گیا

10

پشاور, 6مارچ(اے پی پی): خیبر پختونخوا میں ای-پروکیورمنٹ سسٹم لانچ  کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری امداد بوسال نے کہا ہے کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم سے سرکاری خریداری اور ٹھیکوں کے عمل میں شفافیت آئے گی۔وقت کا تقاضا ہے کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری نے خیبر پختونخوا میں ای-پروکیورمنٹ سسٹم لانچ   کے موقع پر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ  متعلقہ حکام مذکورہ سسٹم میں مزید بہتری لانے کے لئے اسکا مسلسل جائزہ لیں۔

چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم کا آزمائشی بنیاد پر اجراء کیا گیا ہے، تاہم ای پروکیورمنٹ سسٹم کو جولائی سے باقاعدہ لاگو کیا جائے گا۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر کیپرا اور ایم ڈی خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

 چیف سیکرٹری نے یو ایس ایڈ، کیپرا اور دیگر اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔