گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیر وٹالرنس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:ڈپٹی کمشنر

13

اوکاڑہ،06مارچ )اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس اور انتظامی افسران کی لگاتارکاوشیں،ذمہ دارانہ رویہ اور محنت کی بدولت اشیاء ضروریہ مقررہ نرخوں پر فروخت خصوصاََ پھلوں سبزیوں،آٹے گھی اور چینی کی وافرمقدار میں مارکیٹ میں دستیابی ممکن ہوئی ہے لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہم آخر ی حد تک جائیں گے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیر وٹالرنس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ہمیں عام صارفین کے مفاد اور حقوق کے تحفظ کے لئے سروس ڈیلوری کو روزانہ کی بنیاد پر بہتر بنانا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام پرائس مجسٹریٹس کی فیلڈ میں کار کردگی، گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اور لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے کی گئی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوملک احمد فرازاعوان اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کے نرخ نامے آویزاں کروائے گئے ہیں جبکہ ضلع میں آٹے کے سیلز پوائنٹ اور نامزد دوکانوں کی بھی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدایت کی کہ تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں ضلع میں اشیاء ضروریہ کے سٹاک پر گہری نظر رکھی جائے دوسرے شہروں کی ہول سیل مارکیٹوں سے اوکاڑہ میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے ضلع کے کسی بھی علاقہ میں بھی پھلوں و سبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کی فراہمی اور دستیابی ہر صورت میں یقینی ہونی چاہیے۔