پیرمحل؛گوگیرہ برانچ نہر میں شگاف پڑنے سے قریبی علاقے زیر آب

4

پیرمحل،17 مارچ (اے پی پی): گوگیرہ برانچ  بھاگٹ نہر میں گاؤں 359 گ ب کے قریب نہر میں شگاف پڑنے سے قریبی تقریباً 5 گاؤں زیر آب آگئے ہیں، شگاف پڑنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے ، گزشتہ روز سے موسلادھار بارشوں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ  اطلاع ملتے ہیضلعی انتظامیہ  متحرک ہوگئی ہے ۔