جدہ، پاکستان قونصلیٹ میں تکریم شہدا ء تقریب کا اہتمام

3

جدہ، 29 مئی ( اےپی پی): جدہ پاکستان قونصلیٹ میں تکریم  شہدا ء تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر قونصل جنرل  جدہ خالد مجید نے پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہادت پانے والے نامور فوجیوں کے کار نامے  بتائے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور شہداء کا جتنا احترام کیا جائے وہ کم ہے۔ وہ ہر دشمن کے آگے سیسہ پلائی بنتے ہیں اور وطن کی حفاظت اور عوام کے سکون کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ ان کے بچے یتیم ہوجاتے ہیں مگر وہ ہمارے بچوں کو یتیم نہیں ہونے دیتے۔ اس موقع پر 9 مئ کو پاکستان میں کی گئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی ویڈیو دکھا ئی گئی ۔قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

قونصل جنرل کے علاوہ  قونصل وحید شاہ اور کمیونٹی کے چوہدری شوکت ،ریاض بخاری،جان گلزار  چوہدری اکرم،وقاص عنایت اللہ ،صحافی جمیل راٹھور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کو سلام اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔