شیخوپورہ،13 مئی (اے پی پی): پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، ریلی میں سول سوسائٹی، سماجی شخصیات، تاجروں، وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ریلی بتی چوک سے شروع ہوئی اور شہر کا چکر لگا کر جناح پارک میں ختم ہوئی۔شرکاء ریلی کا جگہ جگہ استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا گیا ۔
شرکاء نے سبز ہلالی پرچم ، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نعرے درج تھے،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ ریلی میں پولیس فورس کے جوان بھی شریک ہوئے۔











