ملتان؛ کو نور چپ بورڈ فیکٹری کے ٹینکر میں لگی آگ پر قابو  پالیا گیا

14

ملتان، 27 مئی (اے پی پی ): کو نور چپ بورڈ فیکٹری نزد اللّٰہ ہو اکبر چوک انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی جسے ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  بجھا لیاہے ۔

آگ شدید تھی جس کا اطراف میں پھیلنے کا خطرہ  تھا ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ریسکیو فائر وہیکلز نے فوری موقع پر پہنچ آپریشن شروع کیا اور  پیشہ ورانہ مہارت سے آگ  پر قابو پا لیا۔