نیشنل گیمز؛ مرد وخواتین کے اسکواش مقابلوں کا فائنل آرمی نے جیت لیا

2

کوئٹہ،26 مئی(اے پی پی): 34 نیشنل گیمز کےمرد وخواتین کے اسکواش کے دونوں ایونٹ کے فائنل آرمی  نے اپنے نام کر  کے دو گولڈ جبکہ واپڈا نے دو سلور میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں جاری مرد وخواتین کے اسکوائش فائنل کے مقابلے منعقد ہوئے ۔مردوں کے ایونٹ کا فائنل میچ آرمی اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا جو آرمی نے ایک کےمقابلے میں دو سیٹ سےجیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، واپڈا سلور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔

قبل ازیں خواتین اسکواش کا فائنل آرمی اور واپڈ ا کے درمیان ہوا جو آرمی نے سٹریٹ دو سیٹ سے واپڈا کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، واپڈا سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا ۔