وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سینئر فوٹو جرنلسٹ عبدالمجید بٹ کے اہلخانہ سے تعزیت

15

سیالکوٹ،13مئی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سینئر فوٹو جرنلسٹ  عبدالمجید بٹ کے انتقال پر  ان کے اہلخانہ  سے تعزیت  کے لئے  ان کے  گھر  گئے۔انہوں نے  مرحوم عبدالمجید بٹ کے چھوٹے  بھائی محمد منیر بٹ سےتعزیت  اور  ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی   کی ۔

وفاقی وزیر  نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم عبدالمجید بٹ کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل  دے  ۔اس  موقع پر  گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم بہت نفیس، سادہ لو  اور مخلص انسان تھے جو میرے بھائیوں کی طرح تھے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، ارشد جاوید وڑائچ، چوہدری محمد اکرام، چوہدری محمد اسحاق، چوہدری طارق سبحانی، چوہدری نوید اشرف،حافظ شاہد کہگ، ذیشان رفیق، رانا افضل، محمد رفیق مغل، کاشف نیاز بٹ، افضل منشاء اور دیگر مسلم لیگی رہنما  بھی اس  موقع پر   موجود تھے۔