کوئٹہ، 26 مئی( اے پی پی):34نیشنل گیمز کےسلسلے میں مردوں کے ٹیبل ٹینس ٹیم مقابلوں میں آرمی اور واپڈا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے ۔
34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں ایوب اسٹیڈیم کے جام یوسف کمپلیکس میں مردوں کے ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے دونوں سمی فائنل میچ کھیلے گئے پہلا میچ آرمی اور ریلوے کے درمیان کھیلا گیا جو آرمی نے صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسر ا سمی فائنل واپڈا اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا جو واپڈا نے صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔کل ایونٹ کا فائنل آرمی اور واپڈ ا کے درمیان کھیلا جائے گا۔











