اسلام آباد،26جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اسلام آباد نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کی مویشی منڈیوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے بہارہ کہو مویشی منڈی (نزد جھگی سٹاپ) کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف (ڈی ایم اے، لائیو سٹاک، سی ڈی اے انفورسمنٹ، سی ڈی اے ایم پی او، مجسٹریٹ اور پولیس) کو زیادہ سے زیادہ عوامی سہولیات کی فراہمی اور ضروری حفاظتی اقدامات بارے بریفنگ دی۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے مجسٹریٹ ، سی ڈی اے/ ڈی ایم اے کے عملے اور پولیس کی مدد سے مین مری روڈ سے تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بھی ہٹا دیا۔











