اسلام آباد؛ اسسٹنٹ کمشنر کا رورل سب ڈویژن کے علاقے کی مویشی منڈی کا دورہ

14

اسلام آباد، 26 جون  (اےپی پی ):ڈپٹی کمشنر  کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رورل نے رورل سب ڈویژن کے علاقے کی مویشی منڈی کا دورہ کیا۔اے سی رورل نے ڈی ایم اے کی ٹیم کے ہمراہ ایکسپریس وے اور کورال کے علاقے میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن کیا اور  خلاف ورزی کرنے والے افراد گرفتار کیے جبکہ جانوروں کو ضبط کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل  نے   تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا۔