اوکاڑہ: بیورجز پلانٹ پرچھاپہ، 90 لیٹر مضرصحت تیار جوس برآمد،مالکان کیخلاف مقدمہ درج

9

اوکاڑہ،08جون(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری مشروبات کی تیاری ناکام بنادی،اتفاق کالونی واقع بیورجز پلانٹ پر چھاپہ مارکر90 لیٹر مضرصحت تیار جوس، 300 خالی بوتلیں 19 کلو مصنوعی مٹھاس اور مشینری ضبط کرلی اورجعل سازی کرنے پر یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔

 تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے اتفاق کالونی سٹریٹ نمبر2 میں واقع بیورجز پلانٹ پر چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر مصنوعی مٹھاس اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرکے جعلی مشروبات تیار کی جارہی تھیں جبکہ پیکنگ میٹریل کی گندی جگہ پر سٹوریج اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ضبط کیے گئے کیمیکلز سے مزید کئی لیٹر مضر صحت جوس تیار کیا جانا تھاجسے اوکاڑہ اور مضافات میں کریانہ سٹورز اور بیکریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مشروبات کے نام پر زہر بیچنے والے کسی صورت نہیں بچ سکتے اورعوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے فوڈ اتھارٹی کے نشانے پر ہیں۔