بجٹ 2023-24، سرکاری ملازمین ، پنشنرز، فکسد انکم افراد کے لیے ریلیف اقدامات

10

اسلام آباد، 09 جون ( اےپی پی): وزیر خزانہ نے سرکاری ملازمین، پنشنز، فکسڈ انکم افراد کے لئے اٹھائے گئے ریلیف اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس ہے۔ افراط زر کی وجہ سے عام لوگوں کی طرح سرکاری ملازمین کی قوت خرید میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ شدید مالی مسائل اور وسائل کی کمی کے باوجود سرکاری ملازمین کے لئے ریلیف اقدامات کئے جا رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہتر بنانے کے لئے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لئے تنخواہوں میں 30 فیصد ایڈہاک ریلیف الائونس دیا جا رہا ہے، ڈیوٹی سٹیشن سے باہر سرکاری سفر اور رات کے       قیام کے لئے ڈیلی الائونس اور مائیلج الائونس 50 فیصد، ایڈیشنل چارج، کرنٹ چارج اور ڈیپوٹیشن الائونس میں 12 سے 18 ہزار روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اردلی الائونس 17500 سے بڑھا کر 2500 روپے، خصوصی افراد کے لئے سپیشل کنونس الائونس میں 100 فیصد اضافہ کیا جا رہا، ملٹری کے کانسٹینٹ اٹینڈ الائونس میں 7 ہزار سے 14 ہزار، مجاز پنشنرز کا ڈرائیور الائونس 14 سے بڑھا کر 21 ہزار کیا جا رہا ہے، سرکاری ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کی جا رہی ہے، اسلام آباد کی حدود میں کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے کی جا رہی ہے، ای او بی آئی کی پنشن 8500 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کی جا رہی ہے،