زکریا ایکسپریس ٹرین ملتان سے کراچی کیلئے بحال کردی گئی

37

ملتان، یکم جون (اے پی پی ): زکریا ایکسپریس  ٹرین ملتان  سے کراچی کیلئے   بحال کردی گئی ہے ۔ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا اور معروف صنعت کار جلال الدین رومی نے افتتاح کیا، ٹرین  کراچی سے بھی ملتان کے لئے روانہ ہوئی۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کا کہنا تھا کہ زکریا ایکسپریس ٹرین  کی بحالی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کی گئی ہے،زکریا  ایکسپریس ٹرین ملتان  سے کراچی  جاتے ہوئے شجاع آباد  ، گیلے والا  ، لودھراں ، بہاولپور، سمہ سٹہ ،  ڈیرہ نواب صاحب   ، لیاقت پور ، خانپور    اسٹاپ   کرے گی ،زکریا ایکسپر یس ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 3 سٹینڈرڈ،  ایک ڈائنگ کار ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ کوچز لگائی گئیں ہیں،شالیمار ایکسپریس ٹرین میں ملتان  سے 912  مسافر روانہ ہوئے جبکہ دیگر سٹیشنوں سے بھی مسافروں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔

بعد از افتتاح ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا  نے  زکریا  ایکسپریس ٹرین کی اکانومی، بزنس ، ڈائنگ کار کا خصوصی طور پر معائنہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ زکریا ایکسپریس  ٹرین میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دستیاب ہوں گی ادھر زکریا ایکسپریس  ٹرین کی بحالی کے موقع پر مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ڈی ایس ریلوے ملتان کی خصوصی درخواست پر معروف صنعت کار جلال الدین رومی نے ملتان ریلوے اسٹیشن کے لئے پر ویل چئیر بھی عطیہ کی جبکہ ڈی ایم او ریلوے ملتان ڈاکٹر سیمع نے بہاولدین زکریا ایکسپریس کی ڈائننگ کار کو بھی چیک کیا بعدازاں ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان عدنان مروت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان سے خانپور تک زکریا ایکسپریس ٹرین میں مسافروں سے ٹکٹ کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار کو بھی چیک کیا۔