سابق ایم پی اے صوبائی حلقہ 218 ملک واصف مظہر راں کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

13

ملتان، 02 جون (اے پی پی ): مخدوم شاہ محمود قریشی کے دست راست وسابق ایم پی اے صوبائی حلقہ 218 ملک واصف مظہر راں نے بھی  پی ٹی آئی  چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے حلقہ 218 ملک واصف راں نے میڈیا سے گفتگو میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ  ہمارا ازلی دشمن وہ کام نہیں کرسکا جو نو مئی کو شرپسندوں نے کیا ۔ پاک افواج اور اداروں پر حملوں وتنقید کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں انتشار ،جلاو گھیراؤ اور مارکٹائی کو شامل کر دیا گیا  ہے ، ہمارے علاقے میں رکھ رکھاؤ کی سیاست ہوتی ہے ، میں نے بھی محبت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا  ہے ۔ میں فی الحال سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ  ہماری افواج ہماری آن ہماری شان ہیں۔