نوشہرہ ورکاں، صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی کیلئے اے سی محمد نوید حیدر کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد

14

نوشہرہ ورکاں، 07 جون ( اےپی پی): صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمدنوید حیدر کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ عاصم علی اعوان اور محمد ادریس ممبر ڈی سی پی سی، محکمہ تعلیم محکمہ ہیلتھ اور دوسرے محکموں کے افسران، تاجران کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے ممبران شریک ہوئے۔ سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنرمحمد نوید حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل گوجرانوالہ عاصم علی اعوان اور  محمد ادریس ممبر ڈی سی پی سی نے شرکاء کو کنزریومر ایکٹ بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اشیاء خریدتے وقت رسید ضرور حاصل کریں۔ریٹ،معیار یا اشیاء کی فراہمی مقررہ وقت کے اندر نہ ہو یاصارفین کے دیگر حقوق کی خلاف ورزی ہو تو وہ دفتر اسسٹنٹ کمشنر یا کنزیومر کورٹ میں درخواست دیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے صارفین کے حقوق کی بات اسلام  نےچودہ سو سال قبل کی۔