غازی یونیورسٹی میں گریڈ ون تا 16 بھرتیوں کیلئے 20 اگست کوہونے والا ٹیسٹ منسوخ

22

ڈیرہ غازی خان،18 اگست (اے پی پی ( : غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں گریڈ ایک سے 16 تک ہونے والی بھرتیوں کے لیے 20 اگست کو ہونے والا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ترجمان غازی یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی میں گریڈ 1 تا 16 کی پوسٹوں پر 20 اگست 2023 ءکو ہونے والا ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے،اس ضمن میں نئے شیڈول کا اعلان یونیورسٹی کی طرف سے بعد میں کیا جائے گا۔