نوشہرہ ورکاں،12 اگست(اے پی پی):چیف ایگزیگٹو گیپکو گوجرانوالہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں ایس ڈی او سب ڈویژن تتلے عالی سکندر ریاض نے بیگ ہور اڑتالی کے علاقہ میں بااثر زمیندار کے زرعی رقبہ پر چار زرعی موٹریں ڈائریکٹ چلتی پکڑ لیں اور صارف کے خلاف بجلی چوری کرنے کے الزام تھانہ تتلے عالی پولیس کو استغاثہ بھیج دیا ہے جبکہ بجلی چوری کی مد میں 26 ہزار یونٹ کا جاری کردہ ڈی ٹیکشن بل سات لاکھ روپیے کی ادائیگی صارف افضال نے کر دی ہے۔
ایس ڈی او سب ڈویژن تتلے عالی سکندر ریاض کا کہنا ہے کہ صارف کے نام لگے ہوئے ایک زرعی کنکشن سے ڈائریکٹ سروس پر مزید چار موٹروں کی سپلائی لگی ہوئی تھی اور وسیع تر دھان کے رقبے کوسیراب کیا جا رہا تھا۔











