وہاڑی ؛ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں یوم آزادی  کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

46

وہاڑی ، 13اگست (اے پی پی ): یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت پرنسپل کالج ملک مشتاق احمد مشتاق نے کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز غلام محمد بخاری نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم ایک آزاد خودمختار ملک میں رہتے ہیں جہاں آزادی جیسی نعمت حاصل ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں اپنا تن من دھن لٹا کر آزادی  کی شمع روشن کی اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس شمع کو روشن رکھیں اور اس ملک کی آبیاری کے لیے اپنا خون بھی بہانا پڑے تو دریغ نا کریں۔

 جشن آزادی  پروگرام میں،پینٹنگ اور ملی نغمے پیش کئے گئے ۔گورنمنٹ گریجوایٹ کالج وہاڑی کے تائیکوانڈو  کے کھلاڑیوں نے خوبصورت ڈیمو پیش کر کے مہمانوں سے داد وصول کی۔ ہال میں موجود طلبہ اور مہمانوں نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔ مقابلوں میں  فاتح قرار پانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی سید غلام محمد بخاری سمیت کالج استاتذہ اور طلباء طالبات نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔