ہنگو؛ وادی سمانہ میں تین روزہ آزادی فیسٹول ، 66 پیرا گلائیڈرز حصہ لے رہے ہیں

27

ہنگو ، 13 اگست (اے پی پی ): ہنگو اور ضلع اورکزئی کے سرحدی علاقہ ،تاریخی اور صحت فزا مقام وادی سمانہ جو کہ 7 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے میں پاک آرمی کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر 3 روزہ آزادی فیسٹیول اور پیراگلائیڈنگ گالہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے  66 پیراگلائیڈنگ پائلٹس حصہ لے رہے ہیں۔پیراگلائیڈنگ پائلٹس نے آج کرتب دیکھائے جبکہ 14 اگست یوم آزادی کو پیراگلائڈنگ کے مزید مقابلوں سمیت سیاحت کے مناسبت سے دیگر مقابلے بھی کئے جائیں گے۔ اس موقع پر فوڈ اور کلچرل سٹالوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

پیراگلائیڈنگ کلب کے انچارج ریٹائرڈ بریگیڈیئر علی گوہر  نے کہا کہ  سمانہ پیراگلائیڈنگ کیلئے نیشنل لیول پر بہترین جگہ ہے پہلے امن نہیں تھا اب امن قائم ہے اس لئے اس سال یہاں پر نیشنل لیول کا پیراگلائیڈنگ مقابلے کئے جا رہے ہیں جو کہ قبائلی اضلاع کے سیاحت کیلئے بہترین اقدام ہے۔

مقابلوں میں شریک پیراگلائیڈنگ پائیلٹ  نے کہا کہ بہت سے مقامات پر پیراگلائیڈنگ مقابلوں میں حصہ لیا ہے لیکن وادی سمانہ پراگلائڈنگ اور سیاحت کے لئے ایک بہترین مرکز ہے جسے ہر لحاظ سے پروموٹ کرنا چاہئیے۔

14 اگست یوم آزادی کو کورکمانڈر پشاور بھی وادی سمانہ میں شرکت کریں گے جو مقابلوں میں شرکت کرنے والوں میں انعامات اور تحائف بھی تقسیم کریں گے۔

فیسٹول کا مقصد سمانہ کی نیچرل بیوٹی کو اجاگر کرنا ہے تاکہ یہ علاقہ بھی سیاحتی مقام حاصل کر سکے۔