ٹوبہ ٹیک سنگھ،12 اگست(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ نے جشن آزادی شایان شان انداز میں منانے کیلئے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ضلع بھر میں 13،14 اور 15 اگست کو قیام پاکستان کا جشن شایان شان انداز میں منایا جائے گا،13 اور 14اگست کی شب رات بارہ بجے میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کی ہدایت کی گئی ہے،14اگست کو پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ضلع کونسل میں صبح ٹھیک 8 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔
ضلع کونسل میں جدوجہد آزادی کے موضوع پر ملی نغمے اور خاکے پیش کئے جائیں گے،11 بجے ضلع کونسل ہال سے سپورٹس اسٹیڈیم تک موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ 14 اگست 7بجے میوزیکل پروگرام کا انعقاد جس میں مقامی گلوگار ملی نغمے پیش کرینگے۔
13 اگست کو تحصیل لیول پر ہاکی کے سیمی فائنل میچ پیر محل، گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہونگے۔14 اگست کو ہاکی میچ کا فائنل گوجرہ ہاکی سٹیڈیم میں ہوگا،14 اگست کو فٹبال میچ ٹوبہ ٹیک سنگھ فٹبال اسٹیڈیم میں میں ہوگا جبکہ فلڈ لائٹ کبڈی میچ فٹ بال سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوگا۔15 اگست کو کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈی سی ڈی پی او الیون کے مابین نمائشی میچ کرایا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ جشن آزادی کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں تحصیل و ضلع کی سطح پر سکولز کے مابین قرات و نعت خوانی، تقاریر، مضمون نگاری، پینٹنگ، ملی نغموں کے مقابلہ جات جاری ہیں، شہری تمام پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔











