احمد پور شرقیہ ،14 ستمبر(اے پی پی): احمدپورشرقیہ کے 28 سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات ہوئے ، نواحی مرکز ماندھل فی میل گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حاجی محمد علی ارائیں میں بھی سٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن ہوئے ،ووٹز کی کل تعداد 62 تھی جس میں صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کی سیٹوں پر انتخابات ہوئے ۔
الیکشن میں آٹھویں کلاس کی طالبات سویرا اختر مد مقابل سدرہ غلام رسول نے صدر ، ساتویں کلاس کی ماریہ کنول مدمقابل خدیجہ ہاشم نے نائب صدر اور چھٹی کلاس کی خالدہ عبدالخالق مد مقابل عافیہ اکرم نے جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن لڑے ووٹرز کی کل تعداد 62 تھی ۔
صدر کی سیٹ پر سویرا اختر نے 40 ووٹ لئے اور صدر منتخب ہوئیں جبکہ سدرہ غلام رسول 22 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں نائب صدر کی سیٹ پر ماریہ کنول نے38ووٹ لئے اورنائب صدر منتخب ہوئیں جبکہ خدیجہ ہاشم 24ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں، جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر خالدہ عبدالخالق 35ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئیں جبکہ مدمقابل عافیہ اکرم نے 27ووٹ لئے اوردوسرے نمبر پر رہیں ۔
اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول حاجی محمد علی ارائیں کی ہیڈ ٹیچر ،مرکز ماندھل کی اے ای او فوزیہ فرحت اور ڈپٹی ڈی ای او فی میل احمد پورشرقیہ شبانہ پروین نے نو منتخب ہونے والی سٹوڈنٹ کونسل کی صدر سویرا اختر ،نائب صدر ماریہ کنول اور جنرل سیکرٹری خالدہ عبدالخالق کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











