کوئٹہ، 14 ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے بلو چستان میں پائیدار ترقیاتی ا ہداف سے متعلق 12مکالموں کی سیریز کا آٹھواں اجلاس بیوٹمز یونیورسٹی کو ئٹہ میں منعقد ہوا ،جس میں کو ئٹہ کے مسائل کے حوالے سے سینئر حکام ، اقوام متحدہ کے عملے ، مقامی افراد ، صحافی ،وکلا ،سو ل سو سائٹی اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں گورننس، ڈیجیٹل تبدیلی ،نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ، پانی ،صفائی اور حفظان صحت کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ۔
اجلاس میں پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے کہا کہ یہ بات چیت اقوام متحدہ کے اداروں کو یہ بات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کر ے گی کہ مقامی رہنما وفاقی اور صو بائی دارالحکومتوں سے باہر کن ترقیاتی مسائل کو اپنی تر جیحات کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم موثر پیش رفت کے لئے کمیونٹیز کے خدشات اور خیالات کو فعال طور پر سن رہے ہیں وہ ہمیں بتا رہے ہیں کہ وہ کس طرح مل کر ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ،عدم مساوات ،غربت کے خاتمے کے لئے پیش رفت تیز کرنے پر ہم ان کے خیالات کو حکومت کے ساتھ شیئر کر یں گے کیونکہ ہم پائیدار ترقی پر تو جہ مرکوز کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ 12مکالمے مقامی رہنماؤں کو تر قیاتی مسائل جیسے بنیادی سماجی خدمات تک رسائی ،صنفی،مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانا ،ماحولیاتی تبدیلی ، پائیدار ،جامع اقتصادی ترقی اور بہتر کام اور گورننس کے بارے میں مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام عالمی پائیدار ترقیاتی کے ہداف (ایس ڈی جیز)کے حصول کے لئے پاکستان کی پیش رفت میں بنیادی کردار ادا کر تے ہیں اور عالمی سربراہی اجلاس سے قبل ہونے والی بات چیت میں مدد کریں گے جسے اقوام متحدہ 2030کی ڈیڈ لائن کے نصف حصے میں پائیدار ترقیاتی اہداف میں پیش رفت تیز کرنے کے لئے منظم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف پوری دنیا کے لو گوں کے لئے امن اور خوشحالی لانے میں مدد دینے کے لئے تشکیل دیئے گئے ہیں، یہ اہداف غربت کے خاتمے ،صحت اور تعلیم کو بہتربنانے ،عدم مساوات ،کو کم کرنے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فوری مطالبہ کر تے ہیں۔
اجلاس میں و فاقی اور صو بائی حکومت دارالحکومتوں سے باہر 12بڑے شہر وں رہنے والے ایک ہزار سے زائد مقامی رہنما ؤں نے ملک میں ترقیاتی تر جیحات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ چیف اکنامسٹ پلانگ ڈویلپمنٹ بلو چستان عارف حسین شاہ ،ارسلان اکبر،سکندر اعظم ،روزینہ خلجی،آمنہ خان ،مدثر احمد ،نعمان احمد و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔











