اوکاڑہ؛ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام بینظیر روڈ سے غلہ منڈی تک آگاہی واک

9

اوکاڑہ،03ستمبر(اے پی پی ):ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ نے آئی جی پنجاب  ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے وژن کے مطابق آر پی او ساہیوال  محبوب رشید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان اور ڈی ٹی او عابد صغیر کی ہدایت کے مطابق بینظیر روڈ اوکاڑہ سے غلہ منڈی تک ٹریفک آگاہی واک کی اور پمفلٹ تقسیم کیے،پمفلٹس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ،ون ویلنگ، ہیلمٹ کا استعمال، ون وے کی خلاف ورزی ،آئندہ موسمی صورتحال سموگ کے متعلق اور اوور لوڈنگ نہ کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آگاہی واک میں ڈرایئوران اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔