جوھرآباد،14ستمبر(اے پی پی):تحصیل نور پور کے گاؤں شاہ حسین میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے6 مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا، حساس اور مشکل ریسکیو آپریشن کے بعد مٹی تلے دبے 06 افراد میں سے 05 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 01 شخص ظہور احمد ولد حاجی احمد سکنہ شاہ حسین جانبحق ہوا جس کی نعش کو بھی نکال لیا گیا ہے، بچ جانے والے افراد کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔











