اسلام آباد،15ستمبر (اے پی پی ):پاکستانی ٹینس کھلاڑی عقیل خان نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ کے لیے مکمل تیار ہیں، گراس کورٹ کا فائدہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوگا لیکن گرمی میں کھیلنا ایک چیلنج ہے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل خان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس موسم میں کھیل چکے ہیں، اپنا تجربہ استعمال کرتے ہوئے اچھا پرفارم کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ڈیوس کپ ہر سال ہوتا ہے، میں خود انڈر 14 سے اس کو فالو کر رہا ہوں، نوجوانوں کھلاڑیوں کو چاہیے کہ یہ میچز دیکھیں کیونکہ کیونکہ کل کو انہوں نے ملک کی نمائندگی کرنی ہے۔
عقیل خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہے، آج کے دور میں ماضی سے سہولیات بھی کافی ہیں، اب صرف فوکس اور کھیل کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کریں۔











