ملتان،15 ستمبر(اے پی پی): پی ایچ اے ملتان نے تیرہ سی پی ایس/ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے ملازمین میں آرڈرز تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان نے کہا کہ تین ملازمین تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کر رہے تھے جبکہ کچھ ملازمین محروم تھے جس پر تمام ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے، کچھ ملازمین 1991سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے،عرصہ دراز سے مستقلی کے منتظر ملازمین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی مکمل کر دی گئی ہے۔
اس موقع پر ملازمین نے ڈی جی پی ایچ اے ملتان کا شکریہ اداکیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔











