ملتان؛28 صفر کے موقع پر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ، ایمرجنسی کور پلان پر 200 اسٹاف تعینات

6

ملتان،15 ستمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ 28 صفر کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ ہے، ضلع ملتان میں ایمرجنسی کور پلان پر 200 اسٹاف، 8 فائر ٹینڈر، 8 ایمبولینسز، 25 موٹر بائیکس ایمبولینسز، 02 اسپیشل وہیکلز تعینات ہیں اور اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ 28 صفر کے جلوس اور مجالس کے دوران ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ،اور ریسکیو 1122 کنٹرول روم  چوبیس  گھنٹے  فعال ہے ، 28 صفر کے موقع پر  جلسے، جلوس اور مجالس کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہے اور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے ، 28 صفر کی بڑی مجالس اور جلوسوں کے لیے موبائل پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں تاکہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد دی جا سکے۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے کہا کہ ضلع بھر کی اہم امام گاہ بارگاہوں پر ریسکیو 1122کی خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہیں اور ایمرجنسی رسپانس میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔