میرپورخاص؛ ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن قاسم ملک کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب کا انعقاد

41

میرپورخاص،14ستمبر(اے پی پی): ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن قاسم ملک کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب ایس ایس پی آفس میرپورخاص  میں منعقد  ہوئی ۔

 تقریب میں ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن ڈی ایس پی سٹی منظور لکی، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر اسلم جاگیرانی، ڈی ایس پی شجاع آباد خدا بخش، ڈی ایس پی سندھڑی لطف علی لغاری، او ایس عاشق چانگ، انچارج ڈی آئی سی غلام حسین سداھیو، انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری، ایس ایس پی آفس کے برانچز کے انچارج، ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن عاطف شاہ، ایس ایچ او محمودآباد کامران ھالیپوٹو اور دیگر پولیس افسران نے بطور مہمان شرکت کی ۔