نوشہرہ ورکاں، 14 ستمبر (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا ہے کہ والدین کو اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے لازمی پلانے چائیں۔
ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تحصیل پولیو ریڈیکیشن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیمیں تحصیل بھر میں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی، تحصیل بھر میں 391ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلائے گی، جن میں 356موبائل ٹیمیں،27فیکس ٹیمیں اور 8ٹیمیں ٹرانزٹ پوائنٹس پر ڈیوٹی انجام دیں گی۔ جس میں 5سال سے کم عمر کے تقریباََ1لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، یہ ڈیوٹی بھی ہے اور عبادت بھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمز کے ممبران اپنے ایریا میں بچوں کو اس فکر سے قطرے پلائیں جیسے وہ اپنے بچوں کیلئے سوچتے ہیں۔ پاکستان کو پولیو فری بنایا حکومت کا مشن ہے۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرمکتبہ فکر کے افراد حکومت کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جاسکے۔











