نوشہرہ ورکاں؛ چینی زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ، 2000 چینی کے بیگ برآمد ، گودام کو سیل

11

نوشہرہ ورکاں، 09 ستمبر (اے پی پی):  پنجاب حکومت کی ہدایت پر چینی زخیرہ اندوزوں کے خلاف ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موہل کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ تحصیل محمد یوسف چوہدری نے ہمراہ عملہ رانا شبیر حسین رانا ثاقب علی کے اطلاع ملنے پر تتلے عالی میں کامونکی روڈ پر مین بازار میں گودام پر چھاپہ مار کر زخیرہ کی گئی  2000 کے قریب چینی کے بیگ پکڑ لیے اور گودام کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسپیشل مجسٹریٹ تحصیل محمد یوسف چوہدری نے کہا کہ زخیرہ اندوز ہی حقیقت میں گرانفروشی کا سبب بن رہے ہیں اور ایسے افراد کو روکنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔