پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کا انسداد منشیات آپریشن ،782 کلو منشیات ضبط

46

اسلام آباد،13 ستمبر(اے پی پی ):  پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کیجانب سے بحیرہ عرب میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران  782 کلو منشیات ضبط کی گئی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 235 ملین ڈالر ہے، ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔