کوئٹہ؛ نگران وزیر اعلیٰ کا بنیادی مرکز صحت پشتون آباد کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ

5

کوئٹہ،20 ستمبر(اے پی پی):  نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بنیادی مرکز صحت پشتون آباد کا اچانک دورہ کیا، جہاں موقع پرنگران وزیر اعلیٰ نے بی ایچ یو میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے او پی ڈی، میڈیسن اسٹور، حفاظتی ٹیکہ جات کے مرکز سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بی ایچ یو پشتون آباد کی کارکردگی اطمینان بخش ہے اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بی ایچ یو پشتون آباد کی طرز پر رول ماڈل طبی مراکز قائم ہونے چاہیں۔