یوم دفاع  ہلال استقلال پرچم کشائی کی پر وقار پرعزم  تقریب کا انعقاد ،یوم دفاع کے حوالے سے سائرن بجایا گیا

29

لاہور 6ستمبر ( اے پی پی ): یوم دفاع  ہلال استقلال پرچم کشائی کی پر وقار پرعزم  تقریب کا انعقاد جناح ہال میں کیا گیا،یوم دفاع کے حوالے سے سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور  پولیس کے دستہ و بینڈ نے خوبصورت انداز میں سلامی پیش کی سکاوٹس و سول ڈیفنس نے پریڈ کے ساتھ اللہ اکبر کے پر جوش نعرے لگائے پولیس بینڈ و مارچ اور ملی نغموں نے فضا کو قومی جزبے سے سرشار کردیا ۔کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا  کو خوبصورت بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔تقریب میں کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا ،سٹیشن کمانڈر پاکستان آرمی بریگیڈیر ندیم خان ،سٹیشن کمانڈرنیوی  کموڈور ساجد حسین ،لاہور نے شرکت کی ۔کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا  نے ہلال استقلال یوم دفاع کے موقع پر  باقاعدہ پرچم کشائی کی اور کہا کہ پاکستان کی مٹی میں بہادری۔محنت اور وفا کا جذبہ موجود ہے،سلام والدین کو جنہوں نے وطن کیلئے جان قربان کرنے والے سپوت پیدا کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صرف دیانتدای اور محنت کے بل بوتے پر ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔لاہور شہر کیلئے ہلال استقلال عظیم اعزاز ہے۔۔یوم دفاع تقریب میں سکاوٹس نے مہمانان گرامی کا پرجوش استقبال کیا۔کمشنر لاہور کے ہمراہ   ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی۔ سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری ، اے ڈی جی ایل ڈی اے کیپٹن ر شاہمیر اقبال و دیگر افسران بھی موجود تھے۔