اوکاڑہ،21اکتوبر (اے پی پی): سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد گیا۔ اس موقع پر کنٹرول روم انچارج اور ریسکیو سیفٹی آفیسر اوکاڑہ و دیپالپور نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کو انکی شاندار کارکردگی اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پنجاب بھر میں ضلع اوکاڑہ کا نام روشن کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے شرکاء سے الوادعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی سرپرستی اور گائنڈیس کی بدولت میں آج اس مقام پر ہوں اور میں اوکاڑہ کے تمام ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک بہترین ٹیم کےطورپرپروفیشنل انداز میں کام کرتے ہوئے ہر مشکل سے مشکل آپریشن کو مکمل کیا جس کی بہترین مثال حالیہ سیلاب کا آپریشن ہے۔ جس میں تمام ریسکیورز نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور 16 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال نے مزید کہاکہ ہر کامیابی کے پچھے لیڈر کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے اور ہمارے لیڈر و مینٹور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ہیں جنہوں نے ہر ناممکن کام کر کے دیکھایا ہے جس کی بہترین مثال ریسکیو سروسز کی ہے۔انہوں نے ریسکیورز کو پہلے سے زیادہ محنت لگن جانفشانی اور پروفیشنل طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی تلقین کی اور جسمانی فٹنس کو بھی برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔الوداعی تقریب میں کنٹرول روم انچارج راجا فیصح الملک، ریسکیو سیفٹی آفیسر اوکاڑہ عائشہ سہیل، ریسکیو سیفٹی آفیسر دیپالپور ندیم اصغر ، اسٹیشن کوآردینٹر دیپالپور محمد فاروق ، میڈیا کوآرڈینیٹر عدنان بشیر ، شفٹ انچارجز ، لیڈ فائر ریسکیورز کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیورز نے شرکت کی اور آخر میں ظفراقبال کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے سونئیر پیش کی گیا۔











